sartaj-aziz

افغان طالبان کاکوئی وفد پاکستان نہیں آیا، سرتاج عزیز

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے افغان طالبان کے وفد کے پاکستان آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمدکی خبریں بے بنیاد ہیں۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے افغان سفیرعمرزخیل وال کی جانب سے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمدکی خبریں بے بنیاد ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میں تعینات افغانی سفیرعمرزخیل وال نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات میں قطر میں ہونے والے امن مذاکرات سے بھی آگاہ کیا تھا۔