خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی بمباری سے 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی(ہاٹ لائن) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔مسلح افواج کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جیٹ طیاروں کی کارروائی سے دہشت گردوں کے5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاوہ خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔