سانحہ کوئٹہ کے بعد پھر کوئٹہ میں دھماکہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ابھی سانحہ کوئٹہ کو گزرے 2 دن نہیں ہوئے اور آج پھر بلوچستان کے علاقے آواران میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آوارا ن کے علاقے میںسڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آواران کے علاقے سے آرہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی واد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا۔ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ دور دور تک اس کی آوا زسنی گئی۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔