ڈرتا ہوں میں ‘ امریکی صدر باراک اوباما کس سے ڈرتے ہیں ؟ انہوں نے خود ہی بتا دیا

واشنگٹن (ہاٹ لائن) امریکی صدر باراک اوباما نے خود ہی انکشاف کیا ہے کہ میڈیا کے کئی ادارے ان کے اوران کے اہلخانہ کے سوشل میڈیاکے اکاونٹ کا کھوج لگانے میں لگے ہوئے ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ ان کا آئی فون صرف ای میل وصول کرنے اور انٹر نیٹ دیکھنے تک محدود ہے اور اس سے تصویر نہیں لی جا سکتی، موسیقی سنی نہیں جا سکتی، حتی کہ کال بھی نہیں کی جا سکتی۔انھوں نے کہا کہ صدارت کے دوران ان کا یہ اصول رہا اور ان کا خیال تھا کہ کسی دن کوئی ان کی ای میل پڑھ لے گا اس لیے انھوں نے کہا کہ انھوں نے کوئی ای میل نہیں بھیجی تاکہ کبھی یہ کسی اخبار کے سر ورق پر شائع نہ کر دی جائے۔