حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، مقابلہ کریں گے،عبدالعلیم خان

لاہور(ہاٹ لائن ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج او ر گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور جمہوریت کا لبادہ اوڑھنے والی نواز لیگ بری طرح بے نقاب ہو گئی ہے ،حکمرانوں کو اپنے گر یبانوں میں جھانک کر سوچنا چاہیے کہ کوئی شرم ہوتی ہے حیاءہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار دیواری میں پر امن اجتماع کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی حق ہے لیکن حکمرانوں نے بدحواسی کے عالم میں ایسی کاروائیاں کر کے ثبوت دے دیا ہے کہ وہ آمریت کی پیداوار تھے اور آج بھی ان کی ذہنیت کسی طور بھی جمہوری نہیں ۔عبدالعلیم خان نے بالخصوص خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور پکڑ دھکڑ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ اب حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی محمد شعیب صدیقی ،میاں اسلم اقبال ،مسرت چےمہ ،شہنیلا روتھ،پارٹی رہنماو¿ں جمشید اقبال چیمہ ، ظہیرعبا س کھوکھر ، اعجاز ڈیال ،حافظ فرحت عباس ، میاں یامین ٹیپو ،فرخ جاوید مون ،عبدالکریم کلواڑ ،خواجہ جمشید امام ،خالد محمود گجر اور خواتین رہنماو¿ں نے بھی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن پر پولیس کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔