بھارت کی ورکنگ باﺅنڈری پھر فائرنگ،پاکستانی فورسز کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی /شکرگڑھ(ہاٹ لائن)پاکستانی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری پربھارتی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا،بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شکرگڑھ کے علاقہ میں ایک پاکستانی خاتون شہید اورسات شہری زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رات آٹھ بجے سے ورکنگ باﺅنڈری پر شکرگڑھ کے علاقہ میں پاکستانی اوربھارتی فورسز کے درمیان فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا،پاکستانی رینجرز نے بھار ت کی بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا اوربھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میںبھارت کوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستانی علاقہ میں بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اورسات شہری زخمی ہوگئے۔