ن لیگ نے ہمار ی خواتین کارکنوں کو مارا پیٹا ،حلیم عادل شیخ

کراچی (ہاٹ لائن) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئرنائب صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں تبدیلی ایکسپریس کا قافلہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گیا،دھرنے میں شامل ہونے کے لیے تبدیلی کنٹینر میں رہائش، کچن سمیت تمام ضروری سہولیات موجود ہیں ،اس موقع پر حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ گرفتاریوں اور حکومتی ڈنڈے سے ڈرنے والے ہوتے تو اسلام آبا د نہ پہنچتے۔ہوٹل مالکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو کمرے کرائے پر نہ دیں،ہمار ی خواتین کارکنوں کو مارا پیٹا گیا مسلم لیگ نواز تشدد پسند جماعت ہے، حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتی ہے رہنماﺅں کے گھروں کے باہر پولیس بٹھانے اور اسلام آباد میں دفعہ144لگاکر جلسے جلوسوں پر پابندیاں لگانا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حکومت ہمارے کارکنوں سے خوفزدہ ہے ،جب کہ ہم نے صاف بتادیاہے کہ ہمارااحتجاج پرامن ہوگا، ہمارے گزشتہ احتجاجوں کو بھی حکومت نے کنٹینرلگاکر روکا مگر وہ ناکام ہوئی ،پنجاب بھر سے پولیس اہلکاروں کو تربیت دیکر اسلام آباد بھیجا جارہاہے ،رہنماﺅں کو پکڑنے کی فہرست بھی تیارکرلی گئی اور کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کی پریکٹس بھی کی جارہی ہیں،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ہمارے احتجاج کو ناکام کرنے کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مفاہمت طے پاگئی ہے ،یہ لوگ بندکمروں میںبیٹھ کر عوام کے خلاف ساشوں میں مصروف ہیںکیونکہ یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوجائے اور ان کی جگہ کوئی اور آکر لے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ثابت ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب سیاست چھوڑنے کی دھمکیاں نہ دیں ان کی سیاست ویسے ہی ختم ہونے والی ہے،ہمیں یقین ہے کہ پرتشدد کارروائیوں سے شریف برادران کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی ،انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران کارکنوں کے مشورے کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کرتے ہیں وہ خالصتاًعوام کی فلاح وبہبود کے لیے محنت کررہے ہیں جبکہ شریف برادارن کی پیسہ جمع کرنے کی سوچ نے ملکی سیاست میں لٹیروں اور ڈاکوﺅں کو جگہ دی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو دھرنا شروع بھی نہیں ہوا ہے اورحکومت اس وقت اپنے مکمل ہوش وہواس کھو چکی ہے ۔