پاک آرمی میں کمیشنڈ آفیسر کی بھرتی کا عمل 13 نومبر تک جاری رہے گا

سکھر /خیرپور(ہاٹ لائن)پاک آرمی میں کمیشنڈ آفیسر کی بھرتی کا عمل 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔ پاک آرمی کے کیپٹن ڈاکٹر آصف خان کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ ایسے نوجوان جو ایف اے، ایف ایس سی 60 فیصد مارکس کی تعلیم کے حامل ہوں اور ان کی عمر 01 مئی 2017 تک 17 سال تا22 سال تک ہو وہ139 پی ایم اے لانگ کورس میں بھرتی ہوسکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کے لیے پاک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹwww.joinpakarmy.gov.pk کے علاوہ ٹیلیفون نمبر071.5805599اور موبائل نمبر 0333.7072357 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔