ch-nisar

بحران کا شکار حکومت نے فوج سے مدد طلب کر لی، عسکری قیادت کا انکار

اسلام آباد (ہاٹ لائن)رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، اسحاق ڈار ، چودھری نثار علی خاں اور اعلیٰ عسکری قیادت کا طویل اجلاس ہوا۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے اعلیٰ عسکری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ دو نومبر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پاک آرمی آئین کی آرٹیکل 245کے تحت وفاقی دارالحکومت کا انتظام سنبھالے اور مظاہرین کو کنٹرول کرے جس کے جواب میں پاک آرمی کی اعلیٰ قیادت نے حکومتی عہدیداروں پر واضح کر دیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاک آرمی کسی طرح بھی عوام پر تشدد نہیں کریگی۔
aaaa
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کرنے والے عہدیداروں نے آرمی چیف راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی بھی پیشکش کی ہے تاہم عسکری قیادت نے کسی بھی قسم کا جواب دینے سے فی الحال معذوری ظاہر کر دی ہے۔