عمران خان کو نظر بند کیے جانے کا امکان ،ایف سی اہلکار بنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تازہ دم دستے پہنچ گئے۔images-2
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری بنی گالا کا پہاڑی راستہ بلاک کرنے پہنچ گئی ہے، جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ کو بھی ایف سی نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔فرنٹیئر کانسٹیبلری کی اضافی نفری بنی گالا کے اطراف تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو بنی گالا میں ہی نظربند کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔