مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے میں مساجد جانے والے راستے بند کر دیے

سری نگر (ہاٹ لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور آج بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد کو جانے والے راستے بھی بند کر دیے ہیں ۔
بھارتی دہشت گردی کے باعث وادی میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔
میر واعظ عمر فاروق نے جمعہ کی نما ز سری نگر کی جامع مسجد میں ادا کرنے کی کال دیدی جس کے بعد بھارتی فوجی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی ۔