جہلم ، زہریلی شراب پینے سے 7افراد ہلاک

جہلم (ہاٹ لائن ) جہلم میں زہریلی شراب پینے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کی کرسچیئن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق حالت خراب ہوتے ہی ان افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے زہریلی شراب کہاں سے حاصل کی تھی۔ پولیس نے افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔