سوات ٗ سی ٹی ڈی نے دوران کارروائی طالبان کے سابق خزانچی کو گرفتار کرلیا

سوات (ہاٹ لائن ) محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے سوات کے علاقے مٹہ سے طالبان کے سابق خزانچی کو گرفتار کرلیا ٗ دہشت گرد گل رحمان سوات میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)مالاکنڈ ریجن کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں درش خیلہ کے مقام پر کاروائی کرکے مبینہ دہشت گرد گل رحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گل رحمان 2008 میں سوات کشید گی کے دوران سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گل رحمان کالعدم تحریک طالبان کا خزانچی بھی رہا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔