نواز شریف آپکاانتخابی نشان شیر ہے گیڈروں سے نہ ڈرنا ،مولا نافضل الرحمن

نوشہرہ (ہاٹ لائن ) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ کچھ قوتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں،ناچ گانے والوں کو ٹھنڈی زمین چاہیے جب اسلام آباد کی زمین گرم ہوئی تو ان کے ساتھ ایک شخص نہیں ہو گا ،چوہے مار نہیں سکتے اور شیروں سے پنگا لے رہے ہیں، نواز شریف تمہارا انتخابی نشان شیر ہے گیڈروں سے نہ ڈرنا۔ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ قوتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں اور سب سے بڑے چور زیادہ شور مچاتے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اپنے صوبے کو آپ نے گندا کر دیا اور ملک گندا کرنا چاہتے ہیں۔ صوبے میں بڑی تبدیلی کا دعوی کرنے والے اب چوہے ماریں گے۔ چوہے مار نہیں سکتے اور شیروں سے پنگا لے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ناچ گانے والوں کو ٹھنڈی زمین چاہیے جب اسلام آباد کی زمین گرم ہوئی تو ان کے ساتھ ایک شخص نہیں ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نواز شریف تمہارا انتخابی نشان شیر ہے گیڈروں سے نہ ڈرنا۔