nafees-zakria

پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد؛(ہاٹ لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہو گا ۔ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھارتی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے ۔ دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیار کارروائی پر تمام ملکی ادارے متفق ہیں ۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی ۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا ہو گا ۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ سرل المیڈا کی خبر مفروضات پر مبنی ہے ۔ پاکستان میں تمام ادارے دہشت گردی کے خلاف پر ایک پیج پر ہیں ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک بھارت کے کئی جھوٹ میں سے ایک ہے، پاکستان عالمی سطح پر بالکل تنہا نہیں ۔