مجرم اعظم پاکستان کے عوام کے جذبات کچلنا چاہتے ہیں ، نعیم الحق

اسلام آباد (ہاٹ لائن)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا اور غیر آئینی گرفتار کیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی حکومت نے دھجیاں اڑائیں، انہوں نے کہا مجرم اعظم نواز شریف پاکستان کے عوام کے جذبات کچلنا چاہتے ہیں۔ یہی وہ چیزیں ہیں جو عوام کے دل میں نفرت پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر کا گھیراﺅ کیا گیا اور کارکنوں کو روکا گیا اور انہیں بھی عمران خان کے گھر آنے سے روکا گیا آج سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا وزیراعظم نواز شریف اپنے حلف سے منحرف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معروف گلوکار سلمان احمد اقوام متحدہ میں پولیو کے سفیر بھی ہیںان کے ساتھ بدتمیزی والا رویہ قابل مذمت ہے۔بغیرکسی وجہ کے سلمان احمد کو پولیس نے گرفتار کیاوزیراعظم نے سات ماہ سے قوم کو جواب نہیں دیا۔ تشدد آمیز روئیے کا مقصد عوام کے جذبات کو کچلنا ہےانہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی کال پر 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کا وقت آ گیا ہے ۔راولپنڈی کا آج ہونے والا جلسہ آئین کے مطابق تھا