پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گورنر سندھ سے ملاقات ، اسلام آباد کارکنوں پر تشدد کی یادداشت پیش

کراچی (ہاٹ لائن)تحریک انصاف کی طرف سے آج گورنر ہاﺅس کے باہر یادداشت پیش کرنے کیلئے دھرنا دیا گیا ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ملاقات کی اور ملاقات میں تحریک انصاف کی طرف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو یادداشت پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں کارکنوں کے ساتھ زیادتی کی گئی جو قابل مذمت ہے اور غیر قانونی ہے۔ گورنر سندھ نے تحریک انصاف کو اعتماد دلایا کہ میں وفاق کا نمائندہ ہوں ان کی یادداشت وفاق تک پہنچاﺅں گا