نامعلوم ڈاکو تاجر سے پانچ لاکھ نقدی لے کر فرار

نارنگ منڈی(شاہد یوسف)تھانہ نارنگ سے صرف چند گز کے فاصلہ پر بھرے بازار میں نامعلوم ڈاکو تاجر سے پانچ لاکھ نقدی لے کر فرار فوری اطلاع پر پولیس نے صرف دو سے تین منٹ کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کیا تاجروں میں خوف وہراس ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بتایا گیا ہے کہ مقامی ریل بازار کے معروف تاجر فیاض شیخ اینڈ برادرز جو کہ مختلف کمپنیوں کے ڈیلر ہیں اپنے دفتر کام میں مصروف تھے جو کہ مقامی تھانہ سے چند گز پر واقع ہے کہ چار موٹر سائیکل سوار ڈاکو جن میں سے ایک نوجوان پینٹ شرٹ میں ملبوس تھا نے پسٹل تان لئے اور رقم نکالنے کا کہا پانچ لاکھ روپے نقدی ان کے حوالے کر دی گئی نامعلوم ڈاکو بھرے بازار میں اسلحہ لہراتے رقم لے کر فرار ہوگے فوری طور پولیس کو اطلاع کر دی گئی مگر پولیس حسب عادت ایک گھنٹہ بعد پہنچی حالانکہ مقامی تھانہ صرف دو سے تین منٹ کی دوری پر واقع ہے تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.