تیس ایکٹر گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر میں تبدیل

نارنگ منڈی(شاہد یوسف) نواحی گاؤں سرحدی گاؤں راجپورہ میں زمیندار کی تیس ایکٹر گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر میں تبدیل فائربریگیڈ کی گاڑی دو گھنٹے بعد پہنچی، دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیازمیندار شدت غم سے نڈھال آگ لگنے کی وجہ سگریٹ بتائی جاتی ہے .

تفصیل کے مطابق سرحدی گاؤں راجپورہ میں کسی نامعلوم شخص کے سگریٹ پھینکنے پر زمیندار تنویر ثناء اللہ کی تیس ایکٹر پر محیط گندم کی تیار فصل میں بھڑک اٹھی جس نے تباہی مچا درجنوں دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ارد گرد کی فصلوں کو بچانے کی کوشش کی اور ریسکیو حکام کو بھی اطلاع دی گئی مگر مریدکے سے جائے وقوع پر پہنچے میں دو گھنٹے لگ گے جب تک تیس ایکٹر کے قریب تیار فصل راکھ میں تبدیل ہو چکی تھی جس کی مالیت بیس لاکھ سے زائد بتائی جا تی ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا پہلے بھی کئی حادثات رونما ہو چکے نارنگ ریسکیو سنٹر میں فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ ہونے سے نقصان زیادہ ہوا فوری طور پرفائر بریگیڈ کی گاڑی نارنگ آفس کو دی جائے تاکہ حادثہ رونما ہونے کی صورت میں نقصان کم سے کم ہو۔