پرویز خٹک اسلام آباد آمد پر پروٹوکول دیا جائے، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا

اسلام آباد(ہاٹ لائن)آئی جی پولیس خیبرپختونخوانے سیکرٹری داخلہ کے نام ایک مراسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سرکاری پروٹوکول اور سیکیورٹی گارڈ ساتھ رکھنے کی اجازت کی درخواست کی ،جواب میں وزارت داخلہ نے کہاکہ،وزیر اعلی اگر امور سرکار کے سلسلے میں آ رہے ہیں تو انکو انکے منصب کے مطابق سرکاری پروٹوکول اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی لیکن اگر وہ فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد آرہے ہیں تو انکو احتجاج میں شامل دیگر افراد کی طرح تصور کیا جائے گا۔ اس صورت میں نہ تو انہیں اسلام آباد میں گھومنے کی آزادی ہوگی اور نہ ہی انکے مسلح گارڈ ز کو ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔