ٹیپو سلطان کو کس نے دھوکا دیا تھا ؟

ٹیپو سلطان کو جس نے دھوکا دیا تھا وہ میر صادق تھا اس نے سلطان سے دغا کیا اور انگریز سے وفا کی تھی ۔ انگریز نے انعام کے طور پر اسکی کئی پشتوں کو نوازا اور انہیں وظیفہ ملا کرتا تھا ۔ مگر پتا ہے جب میر صادق کی اگلی نسلوں میں سے کوئی نا کوئی ماہانہ وظیفہ وصول کرنے عدالت آتا تو چپڑاسی صدا لگایا کرتا ۔

میر صادق غدار کے ورثا حاضر ہوں.

میرے عزیز دوستوں اور ہم وطن بھائیوں میری بات یار رکھنا ۔ جیسے شہید قبر میں جا کر بھی سینکڑوں سال زندہ رہتا ایسے ہی غدار کی غداری بھی صدیوں یاد رکھی جاتی ہے ۔

دن کے اختتام پر فرق اس چیز سے پڑتا ہے کہ انسان صحیح طرف تھا یا غلط طرف پر . میری طرف سے یہ چھوٹا سا میسج ملک پاکستان کے غداروں کے لئے ھے . اللہ برتر و بزرگ کی قسم اس پاکستان سے وفا کرو دنیا و آخرت میں کامیاب ھو جاؤ گے اور یہ بہت ہی سستہ سودا ھے ایمان بچانے کا . بہت بشارتیں دی گئی ھے اس پاکستان کے لئے اپنا ایمان بچالو .