سکھر ڈویژن ٹریک پر حادثات کو روکنے کا واحد حل ایم ایل ون ہے، چیئرمین ریلوے

چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن میں جس ٹریک پر حادثہ ہوا اس ٹریک پر ہونے والے حادثات کا علم ہے، اس ٹریک کا مستقل حل ایم ایل ون ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے پہلے بڑی سرمایہ کاری کرنا ممکن نہیں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر طارق لطیف کہتے ہیں کہ ریلوے کا ٹریک کافی پرانا ہے، ٹرینیں بھی 40 سال پرانی ہیں، کئی بار محکمے کے اعلیٰ حکام کو لکھ چکے ہیں کہ کچھ خاص اقدامات کیے جائیں۔