’دلوں میں نفرت رکھنے سے کچھ نہیں ملے گا‘، مایا کا خوبصورت پیغام

اداکارہ مایا علی نے مہربان اور شفیق لوگوں کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اچھے دل کے مالک اور شفیق لوگوں کی صرف ولادت نہیں ہوتی بلکہ انہیں خاص طور پر تخلیق کیا جاتا ہے، یہ لوگ خود بھی زندگی کے اندھیروں کا سامنا کرچکے ہوتے ہیں اس لیے دوسروں کی تکلیف کا احساس رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ پر کیپشن بھی درج کیا اور ایسے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مایا کے کیپشن میں درج تھا کہ اس پوسٹ کے ذریعے میں ان تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کے سبب یہ دنیا خوبصورت بنی ہوئی ہے، یہ پوسٹ ان افراد کیلئے ہے جو بغیر اپنا مفاد سوچے دوسروں کا اچھا سوچتے ہیں، میرے لیے یہ ہی سچے ہیرو ہیں۔

مایا نے لوگوں کو نصیحت کی کہ زندگی بہت چھوٹی ہے، اس میں لڑائی جھگڑے کرنا یا دوسروں کیلئے دلوں میں نفرت رکھنے اور لوگوں کو نیچا دکھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگام زندگی بہت خوبصورت ہے، بغیر یہ سوچے سمجھے کے لوگ کیا کررہے ہیں بس آپ اچھا کریں۔