کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.

کراچی(ہاٹ لائن ) آج صبح سویرے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نارتھ ناظم آباد میں ضیا الدین ہسپتال کے قریب پیش آیا۔ گولیاں لگنے سے ڈیوٹی کے بعد گھر جانے والا پولیس اہلکار منور جمال موقع پر ہی دم توڑ گیا ، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔