جڑواں شہروں میں صورتحال کشید ہو گئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن ، مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ سے آنے والا قافلہ جب اٹک پل پر پہنچا تو پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہو گیا ۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے اس تصادم میں پولیس اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ کارکنوں نے کنٹینر لگانے والی کرین قبضہ میں لی اور کنٹینرز کو ہٹانا شروع کر دیا ۔کارکن اسلام آباد داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن دن بھر ڈنڈے کھانے کے بعد سردی میں سڑکوں پر کیمپ لگا کر بیٹھ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے کھانے کیلئے سبزیوں کے ٹرک بنی گالا کی طرف رواں دواں ہو گئے ہیں۔