را کسی بھی ائرپورٹ پردہشتگردی کرسکتی ہے،وزرات داخلہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) ملک بھرکےتمام ائرپورٹس پر بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی طرف سے دہشت گردی کا خطرہ ہے ۔ وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملک بھر کے کسی بھی ائر پورٹ پرریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعےدہشت گردی کرسکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو سخت نگرانی اورحفاظتی اقدامات کو ممکن بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مراسلے کے مطابق کمشنرزاورآرپی اوزاپنی حدود میں ائرپورٹس کا دورہ کریں اور سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ چار نومبر تک جمع کرائیں۔