صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ میں ضمنی انتخاب یکم دسمبر کو ہو گا

جھنگ (ہاٹ لائن ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ میں ضمنی انتخاب یکم دسمبر کو ہو گا ۔
لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب یکم دسمبر کو ہوگا ۔
رینٹرنگ آفیسر کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے 32امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں تاہم پی پی 78کی سیٹ کےلئے امیدواروں کی حتمی لسٹ 11نومبر کو جاری ہو گی ۔حلقہ پی پی 78میں لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے بعدضمنی انتخاب منعقدہورہاہے۔