دہشت گردی کا خطرہ ،وزیر اعلی ٰ ہاؤس سمیت سیاسی ر ہنما ؤں کی سکیورٹی سخت

لا ہور (ہاٹ لائن ) محکمہ دا خلہ پنجاب کی جا نب سے کیپٹل سٹی پو لیس سمیت پنجا ب بھر ڈ ی سی اوز ڈی پی اوز اور آر پی وز کو جا ر ی کردا مرا سلہ میں بتا یا گیا ہے کہ کا لعد م تحریک طا لبا ن پنجا ب میں کسی بھی جگہ د ہشت گردی کر سکتے ہیں ۔ مرا سلہ نمبر 466جو 28اکتو بر کو جا ر ی کیا گیا ہے کے مطا بق کا لعد م تحریک طا لبا ن اپنے دس ساتھیو ں کے بد لہ لینے کے لئے پنجا ب کے دس سیا سی ر ہنماؤں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق خصو صی طور پر مسلم لیگ (ن ) کے اہم ر ہنماکو د ہشت گردی اغواء سمیت د ہشت گردی کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ محکمہ دا خلہ کی جا نب سے جا ر ی مرا سلہ میں خصو صی طو ر پر لا ہور میں مسلم لیگ (ن) کے اہم ر ہنما کی حفا ظت کی خصو صی طو ر پر ہدا یت کی گئی ہے جس پر پو لیس نے وزیر اعلی ٰ ہاؤس سمیت تما م ر ہنما ؤں کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے ۔ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کا لعد م تحریک طا لبا ن نے پنجا ب کے مختلف مقاما ت پر اپنے د س د ہشت گرد بد لہ لینے کے لئے بھجواد ئیے گئے ہیں ۔