نیوزگیٹ سکینڈل،وفاقی وزیر پرویز رشید اور پی آئی او تحسین راﺅ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات پرویز رشید کو وزارت اور پی آئی او تحسین راﺅ سے ہٹا کردیا گیا ہے، تا ہم ابھی سرکاری نوٹیفیکیشن کا اجراء نہیں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات پرویز رشید کو وزارت سے فارغ کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کو استعفی دینے کا کہا گیا ہے اور یہ اقدام عسکری حکام کے پرویز رشید کے کردار پر تحفظات کے بعد کیا گیا ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے کے بعد پولیس اور ایجنسیاں تحقیقات کررہی ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز رشیدسے وزیراعظم نے عہدہ واپس لے لیا ہے۔
زرائع کے مطابق اس حوالے سے عسکری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس سکینڈل میں موجود افراد کو مزید تفتیش کے لئے فوج کے حوالے کیا جائے .اور اس کی فوج خود تفتیش کرے گی کہ آخر ایسی خبر لیک کرنے کا مقصد کیا ہے ؟
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ملک سے باہر چلے گئے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور وہ بھی وہاں سے استعفیٰ پیش کردیں گے جب کہ ایک اور وفاقی وزیر جو کہ وزیراعظم کے خاندانی رشتہ دار بھی ہیں ان کے استعفیٰ کا بھی امکان ہے تا ہم وزیر اعظم ان کے معاملے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔
حکومت نے قومی سلامتی کی خبر لیک ہونے کے معاملے میں کچھ وزراء کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو ہٹا دیا گیا ہے اور دیگر دو وزراء کے استعفیٰ کا امکان بھی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید گزشتہ تین دن سے میڈیا پر بھی دکھائی نہیں دے رہے تھے اور سرکاری گھر سے اپنا سامان بھی کچھ دن قبل منتقل کرلیا تھا۔