“را” کے ایجنٹ پاکستان میں متحرک، کراچی سے دو ایجنٹ گرفتار.

اسلام آ باد(ہاٹ لائن)کراچی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی کا ایک اور بڑا منصوبہ ناکام کراچی کی علاقے سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2را ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔بھارت کی جانب سے صورتحال کو مزید کشیدہ کرنے کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے 20سے زائد ساتھی میں موجود ہیں۔ جس کے بعد بھارت کے مکروہ عزائم سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔ بھارتی گرفتار را ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نےایجنٹوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہےاور بڑے پیمانے پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل پا کستان کے سیکو رٹی ادارو ں نے لسبیلہ کے سا حلی شہر گڈا نی میں کامیاب آپر یشن کر تے ہو ئے کل بھو شن یا دؤکو گر فتار کیا تھا، راکیش کما ر گڈا نی میں صنو بر کے فر ضی نا م سے اسکر یپ کا کا م کر رہا تھا اور بد امنی سمیت دیگر سنگین وارداتو ں میں ملو ث رہا ۔ راکیش کما ر بد امنی پھیلا نے اور پر تشدد کا رروائیو ں کی ہدا یت دیتا تھا پا کستان میں کل بھوشن یا دیو کی نشا ندہی پر را کے خلا ف کا میا ب کا رروائیو ں کے بعد بھا رت نے ایرا نی علاقہ چا ہ بہا ر میں مو جو د ایجنٹو ں کو وہا ں سے نکا لنے کا پلا ن بنا یا ہے جس کے دو آفیسر ایران پہنچ چکے ہیں را کے ایجنٹو ں کو ٹا سک دیا گیا ہے ایران میں مو جود کل بھو شن یا دؤ کے سا تھیو ں کو بھا رت کی بجا ئے کسی دو سرے ملک فرار کر وا یا جا ئے۔