نوازشریف کی چھٹی، چوہدری نثار وزیراعظم بنیں گےٕ،لیگی رہنما کا انکشاف

اسلام آباد(ہاٹ لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا ہے -انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ معروضی حالات میں نواز شریف کی چھٹی ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں چوہدری نثار وزیراعظم بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہوں وزیرداخلہ مستعفی ہوں ،میں پوچھتا ہوں کل کو وہ وزیراعظم بن گئے تو کیا پھر بھی وہ ان کا استعفیٰ مانگیں گے،انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہیں اور اس کے بعد شہباز شریف کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے لیکن یہ دونوں افراد قومی اسمبلی کے رکن نہیں لہٰذا حالات جس تیزی سے کروٹ لے رہے ہیں ان میں چوہدری نثار ہی وزیراعظم ہو سکتے ہیں-