عمران کا جھوٹ اس کے زوال کی وجہ ہے ، مریم کا ٹویٹ

اسلام آباد(ہاٹ لائن) وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے زوال کی وجہ ان کی سیاسی حماقتیں نہیں بلکہ ان کے جھوٹ اور الزامات ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے زوال کی وجہ ان کی سیاسی حماقتیں نہیں بلکہ ان کی سیاسی پستی کی وجہ ان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات ہیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت کے بارے میں کوئی علم نہیں اور یہ معلوم ہی نہیں کہ حکومتی معاملات کس طرح سے چلائے جاتے ہیں۔ انہیں علم ہونا چاہئے کہ سیکیورٹی اجلاس میں صرف حکومتی اور عسکری حکام شرکت کرتے ہیں۔