ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

کراچی (ہاٹ لائن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ شاہد حیات انتہائی تشویشناک حالت میں آغا خان اسپتال نیروبی (کینیا) منتقل کردیا گیا۔
سابق سی سی پی او کراچی اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کینیا میں سرکاری دورے پر تھے، جہاں پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہد حیات اسٹاف کالج کے ہمراہ تربیتی کورس پر کینیا گئے تھے، جہاں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
شاہد حیات پر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں بھی ملوث ہونے کا الزام تھا، وہ اے ایس پی صدر اور ایس ایچ او shahid-hayatکلفٹن کے عہدوں پر تعینات رہے۔
شاہد حیات ایک نڈر پولیس افسر ہیں، انہوں کے کئی سنگین نوعیت کے کیسز حل کئے، شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری اور اسے مقدمے کی سماعت کیلئے کراچی لانے تک تمام مراحل کامیابی سے طے کئے۔ انہوں نے عباس ٹاؤن دھماکے کی بھی تحقیقات کی اور متعدد ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا۔