رحیم یار خان: ٹریفک حادثہ25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

رحیم یارخان ؛(ہاٹ لائن ) رحیم یارخان میں دو مسافر بسوں کے تصادم میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔
حادثہ دریجا پھاٹک کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔
تاہم ریسکیو ذرائع تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے لاہور جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بسوں میں پھنسے زخمیوں کو نکالنے اور ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعلی پنجاب نے یادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن امداد پہنچانے کی ہدادیت کی ہے۔ انھوں نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔