طاہر القادری اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کل کریں گے

لاہور (ہاٹ لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباددھرنے میں شرکت کا فیصلہ کل کریں گے ۔
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہو گا جس کے بعد تحریک انصاف کو باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کیا جائے گا ۔
عمران خان کے سیاسی کزن طاہر القادری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی قائدین سے اسلام آباد دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے جس پر انہیں بریفنگ دی گئی ہے کہ عوامی تحڑیک کے مرکزی قائد اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں راولپنڈی ، اسلام آباد اور جہلم سمیت دیگر اضلاع سے بھی کارکن اسلام آبا د پہنچیں گے ۔
یاد رہے عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی کاوشوں کے بعد طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی حامی بھری تھی تاہم ابھی تک انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ خود بھی شریک ہونگے یا نہیں