اسلام آباد بند کریں گے تو حکومت ایکشن لے گی، رانا ثناءاللہ

عمران خان کی آج کی کال پر 500 سے زیادہ بندہ بنی گالا نہیں پہنچے، صوبائی وزیر قانون
لاہور (ہاٹ لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کر گیا پتہ نہیں ان لوگوں کو یہ خبریں کون دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا آج ہر صورت یہاں پہنچیں لیکن 400 یا 500 سے زیادہ لوگ بنی گالا کے اردگرد نہیں پہنچے۔پنجاب بھر سے 838 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔نہ کسی سیاسی کارکن کو گرفتار کیا گیا نہ کسی خاتون کارکن کو گرفتار کر کیا گیا۔ ہماری طرف سے جو بھی بات ہوتی ہے وہ رد عمل کے طور پر ہوتی ہے۔آٹھ سو لوگ گرفتار ہوئے اور 400 سڑکوں پر ہیں۔پورے پنجاب میں 10 کروڑ کی آبادی ہے پورے پنجاب میں کسی جگہ پر کوئی احتجاج ، ریلی ، نہ کوئی ہڑتال ہوئی ہے۔جبکہ عمران خان نے کہا کہ ہم شہر بند کر دیں گے۔ ایک دکان بھی بند نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اور شاہ محمود قریشی نے ہزاروں کارکنوں کی گرفتاری کی بات کی تھی۔ملتان سے 29 افراد کو حراست میں لیا گیا۔شیریں مزاری نے پولیس اہلکاروں سے کل اور آج بدتمیزی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کہیں میں اسلام آباد بند کر دوں گا ، میں لاک ڈاﺅن کر دوں گا تو پھر ان حالات میں حکومت پری ونٹو ایکشن لیا جو ایکشن لیا ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔آج بنی گالا کی تلاشی کی جائے تو چرس ، کوکین برآمد ہو گی شراب اور اسلحہ تو پہلے ہی برآمد ہو چکا ہے۔انہوں نے عمران خان سے کہا کہ آپ کی طاقت و عزت جمہوریت اور آئین و قانون سے ہے۔