حضرو ہارون آباد پل میدان جنگ بن گیا ، لاہور اسلام آباد بس سروس بھی معطل

اٹک (ہاٹ لائن ، مانیٹرنگ ڈیسک)حضرو ہارون آباد پل میدان جنگ بن گیا۔مظاہرین نے 8 سے 10 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آ لگا دی اور جلتی گاڑیوں میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ، اردگرد افرا تفری پھیل گئی ۔یہ گاڑیاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تھی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہارون آباد پل سے نیچے پھینک دیا۔مظاہرین کی طرف سے پتھراﺅ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے موٹر وے کے اردگرد جھاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔