موجودہ جمہوریت آمریت کی بدترین مثال ہے، دھرنے میں ضرور شرکت کروں گا، طاہر القادری

لاہور (ہاٹ لائن)سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھرنے میں شرکت ضرور کروں گا ۔آمریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ابھی اور بہت قربانیاں دینی پڑیں گے۔ آمروں اور بادشاہوں کو اپنے آپ کو بچانا مشکل ہو جائے گا۔ موجودہ جمہوریت آمریت کی بدترین مثال ہے۔جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ظلم ہے ، آمریت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری حمایت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور انشاءاللہ جلد شرکت کروں گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما پی ٹی آئی دھرنے میں شرکت کریں گے ، نواز لیگ کے رہنماءخود ہی آئین و قانون ہیں ۔ یہ اقتدار پر ہیں جو بھی کریں گے وہ جائز۔ یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے اس کو توڑنے کیلئے پوری قوم کو جدوجہد کرنی ہو گی۔