وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا، پرویز رشید

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ وزارت قیادت کی امانت تھی۔ نہیں رہی تو کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس کیلئے قابل عزت ان کی جمہوریت ، قیادت اور جماعت سے وابستگی تھی اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا انکی پہچان وزارت نہیں سیاسی کارکن ہونا ہے۔ ملک اور جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے