مانچسٹرمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے تقریب

مانچسٹر (ہا ٹ لائن )برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ستائس اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن جس کے بعد آج تک نہتے اور معصوم کشمیریوں کو کالے قانون کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے کالے قانون کو ماننے سے انکار کیا۔
اسی دن کی یاد میں مانچسٹرمیں قونصل خانے کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اراکین پارلیمنٹ سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بریفنگ دی گئی مختلف شخصیات نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
کشمیریوں کے یوم سیاہ کو اب دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کے ذریعے عالمی طاقتوں کو باور کروایا جاتا ہےکہ وہ ان مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں جو بھارت نے کئی برسوں سے روا رکھے ہوئے ہیں۔