جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، میجر عمران شہید، 6 سپاہی زخمی

راولپنڈی(ہاٹ لائن ) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں میجر عمران شہید اور 6 سپاہی زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میجر عمران شہید ہو گئے جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔