ہماری کوشش ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹراما سینٹرزکے قیام کو یقینی بنائیں ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

کوئٹہ (ہاٹ لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے سول ہسپتال میں پی ٹی سی کے زخمیوں کی عیادت کی پروفیسر سرجن ڈاکٹر جمیل ،ایم ایس ڈاکٹر فرید سمالانی، سلطان لہڑی ، نور اللہ موسی خیل ، ڈاکٹر سرور کاکڑ اور دیگر ڈاکٹرز اور پارٹی کے نائب صدر میر غلام رسول مینگل ، آغا خالد شاہ دلسوز ، ملک گامن خان مری ، سردار رحمت اللہ قیصرانی ، ، دوست محمد بلوچ ،حفیظ اللہ بنگلزئی ، نوریز مری ، ہدایت اللہ جتک رضا بلوچ و دیگر نے سول ہسپتال میں پولیس ٹریننگ کالج کے زخمیوں کی عیادت کی اور ٹراما سینٹر کا دورہ بھی کیاسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹراما سینٹرزکے قیام کو یقینی بنائیں آئے روز دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع اور دہشت گردی سے متاثر زخمیوں اور مظلوم انسانوں کی داد رسائی کی جائے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے حکمرانوں کی بھی کوشش ہونی چاہئے کہ اکیسویں صدی میں بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کو صحت جیسے اہم بنیادی ضرورت کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے 8اگست اور پی ٹی سی کے سانحات تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہے 8اگست کے سانحہ کے بعد بروقت زخمیوں کو طبی امداد دی جاتی تو اتنی بڑی تعداد میں وکلاءشہید نہیں ہوتے بلوچستان بالخصوص سول ہسپتال ، بی ایم سی میں بلوچستان کے باصلاحیت سرجز ، فزیشنز اور ڈاکٹرز موجود ہیں ٹراما سینٹر کی عدم فعالی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے آئے روز انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ہماری جہد رہے گی کہ ہم بلوچستان کے ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کریں گے شہباز شریف نے کارڈک ہسپتال کےلئے فنڈز مہیا کئے لیکن حکمران اب بھی یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں کہ ہسپتال کو کہاں تعمیر کیا جائے کوشش ہونی چاہئے کہ جلد از جلد حکمران کارڈک ہسپتال کے تعمیر کیلئے جگہ کا تعین کرتے ہوئے تعمیر کریں ایسا نہ ہو جس طرح بلوچستان میں اربوں روپے لیپس ہوتے ہیں کہیں یہ نہ ہو کہ عوام ہسپتال سے محروم ہوں جس کی ذمہ داری بلواسطہ یا بلاواسطہ حکمران پر عائد ہوگی ہسپتالوں کے باصلاحیت جو مقدس پیسے سے وابستہ ہیں ان کی بھی کوشش ہونی چاہئے کہ عوام کی خدمت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔