عمران خان کی شیخ رشید کے سگار کے بارے ایسی بات کہ …. شیخ رشید خوش ہو گئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جب شیخ رشید نے جلسے والے دن ڈی ایس این جی پر چڑھ کر سگار لگایا تو مجھے امریکی اداکار ’کلنٹ ایسٹ ووڈ ‘یا دآ گیا ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ وہ شیخ رشید کی باتیں پہلے ہی بہت انجوائے کرتے تھے لیکن اس دن کے بعد شیخ رشید کے ایکسٹرافین بن گئے ہیں جس دن انہوں نے گاڑی پر چڑھ کر سگار سلگایا تھا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے گاڑی پر چڑھ کر سگار جلایا تومجھے امریکی اداکار ’کلنٹ ایسٹ ووڈ ‘یا د آ گیا کیونکہ وہ بھی گولی مارنے سے پہلے سگار سلگاتا تھا۔