سب واپس آ گئے………….. پولیس واپس نہ آئی

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وفاقی حکومت نے عمران خان کی طرف سے اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لئے جانے کے باوجود پنجاب پولیس اور کانسٹیبلری کے دستوں کو وفاقی دارالحکومت میں ہی موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کی شام کو پنجاب پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے ختم ہونے تک اسلام آباد نہ چھوڑیں ۔ اس حوالے سے ان کو مختلف مقامات پر تعینات کرنے کا نیا تفصیلی سکیورٹی پلان بدھ کی صبح جاری کیا جائے گا۔