ہمارا چندا واپس کرو….چیئر مین کی کال واپس لینے پر پی ٹی آئی کارکن غصے میں آ گئے،سوشل میڈیا پر گرما گرمی

اسلام آباد (ہاٹ لائن )سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکن غصے میں آ گئے۔ کئی کارکنوںنے کہا کہ میرا لیڈر عمران خان تھا لیکن اب نہیں ہے ۔ایک کارکن نے تو یہ تک کہہ دیا کہ یوم تشکر کس چیز پر جلاﺅ گھیراﺅ پر ، تشدد پر ، آنسو گیس پر ، عورتوں پر تشدد پر ۔ معاملہ یہیں نہیں ختم ہوا کارکنوں نے عمران خان سے 2 نومبر کے دھرنے کیلئے دئیے جانے والے چندے کے بارے میں بھی سوال کر ڈالا کہ ہمارا دیا گیا چندا اب کیسے واپس ملے گا، جس کی اپیل کی گئی تھی۔ کارکنوں نے 2 نومبر کے دھرنے کیلئے 100 روپے چندا دیا تھا، یہی نہیں سوشل میڈیا پر چیئر مین کے فیصلے کے متعلق صحیح اور غلط کا ایک پول بھی بنا دیا گیا ہے۔ یہ سب چیزیں اس وقت سامنے آئیں جب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پاماما لیکس کی کارروائی شروع ہونے کے بعد 2 نومبر کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ کارکنوں کی ناراضگی پر چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کارکن جوان ہیں ابھی غصے میں ہیں جب غصہ ٹھنڈا ہو گا تو آنے والے دنوں میں سمجھ جائیں گے کہ ہماری فتح ہوئی ہے۔