imran-khan

کچھ دنوں پر پتہ چلے گا کہ ہماری جیت ہوئی، عمران خان

اسلام آباد (ہاٹ لائن) بنی گالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چند دنوں میں پتا چلے گا ہماری کتنی بڑی جیت ہوئی، جو انقلاب لانا چاہتے تھے اس کی شروعات ہو گئی ہے۔ شہریوں کو جشن میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ظالموں کا سورج غروب ہو رہا ہے، ملک میں نئی صبح آ رہی ہے۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں، عمران خان جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد بھی گئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر جلسے میں دس لاکھ افراد جمع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔