سی پیک کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست پہنچ گیا

گلگت (ہاٹ لائن ) پاک چین اقتصادی راہداری کاپہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست پہنچ گیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان ملک محمود نے 50 ٹرکوں پر مشتمل قافلے کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ 51 ارب کے سی پیک منصوبے میں سے اب تک 11 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان سے غربت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا پہلا آزمائشی تجارتی قافلہ سوست، گلگت، چلاس اور پھر بشام جائے گا۔