پرویز خٹک صاحب آپ کرسی کو لات مت مریں بہت جلد کرسی آپ کو لات مار دے گی، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (ہاٹ لائن )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک صاحب اور عمران خان صاحب بہت ناشکرے ہیں۔الیکشن کے بعد آپ کی اکثریت اتنی تھی کہ آپ حکومت بنانے کے قابل بھی نہ تھے لیکن ن لیگ نے آپ کو یہ موقع فراہم کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور عمران خان منافرت پھیلا کر رہے ہیںآج بھی انہوں نے پنجابی اور پٹھان کے درمیان لکیر کھینچنے کی کوشش کی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز خٹک صاحب خود تو آپ بلٹ پروف گاڑی میں موجود رہے اور کارکن باہر شیلنگ کا سامنا کرتے رہے ۔حکومت یہی چاہتی تھی کہ کسی کو چوٹ نہ آئے الحمداللہ کسی کو چوٹ نہیں آئی نہ پی ٹی آئی والوں کو نہ پولیس والوں کو۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز خٹک کہتے ہیں میں کرسی کو لات مار دوں گا پرویز خٹک صاحب آپ کرسی کو لات مت ماریں بہت جلد کرسی آپ کو لات مار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں خدارا آپ اپنی کسی زبان پر تو قائم رہیں۔