کہا تھا اگر مجھے قتل کیا جائے لاش بنی گالا پہنچا دیں، پرویز خٹک

اسلام آباد (ہاٹ لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ ہم تو کشتیاں جلا کر آئے تھے عمران خان2 یا 3 دن اور دیتے تو میں اسلام آباد بند کر کے دکھاتا۔ انہوں نے کہا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا اگر مجھے قتل کیا جائے تو میری لاش بنی گالا پہنچا دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے موقع دیں تو میں یہ حکومت توڑ کر دکھاتا ہوں۔ یہ کرسی میرے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ عمران خان کہیں تو اس کرسی کو لات مار دوں۔