سانحہ گڈانی ، جہاز میں 1200 ٹن آئل موجود …. ذرائع

کراچی (ہاٹ لائن)گڈانی سانحہ میں جہاز کی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جا سکا۔ جہاز پر اب بھی 100 مزدوروں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ جہاز الفا شپ ٹریڈرز نے انڈونیشیا میں خریدا تھا جس کو انڈین عملہ اس جہاز کو پاکستان لایا۔ 22 اکتوبر کو گڈانی میں لنگر انداز کیا گیااور 24 اکتوبر جہاز پر کام شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں 1200ٹن آئل موجود تھا جس کی وجہ سے جہاز کی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا۔سانحہ گڈانی میں اب بھی 100مزدوروں کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔سانحہ میں اب تک 18 مزدور جاں بحق ہو چکے ہیں۔